فیصل آباد کے بادشاہ اور وائٹ گولڈ جوڑی نےدھوم مچادی

miyabivinews


عید قربان کی آمد آمد ہے اور پورے ملک میں مویشی منڈیاں آباد ہوچکی ہیں، جہاں نہایت خوبصورت جانور فروخت کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے سمندری روڈ پر واقع نیا موانہ مویشی منڈی میں پورے ملک سے ہزاروں کی تعداد میں قربانی کے جانور فروخت کے لئے لائے گئے ہیں، تاہم جھنگ سے لائے گئے بیلوں کی جوڑی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہے۔ بیلوں کی اس جوڑی کو بادشاہ اور وائٹ گولڈ کا نام دیا گیا ہے، سفید رنگت کے بیلوں کی جوڑی کو دیکھنے کے لیے دور دراز سے


لوگ آ رہے ہیں اور اسے اللہ کا کرشمہ قرار دے رہے ہیں۔بیلوں کے مالک نے نجی ٹی وی اے آروائی سے گفتگو میں کہا کہ ان دونوں بیلوں کو ناز ونخرے سے پالا ہے، دونوں بیلوں کو روزانہ چار کلو دودھ دیا جاتا ہے جبکہ ایک بیل تقریبا چھ کلو “ونڈہ” کھاتا ہے، ان کی روزمرہ خوراک میں پستے، بادام اور دیسی گھی بھی شامل ہے۔بیلوں کے مالک کا کہنا ہے کہ ایک بیل کا وزن کم وبیش 28 من ہے، جوڑی کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔


Sharing is caring!