امام علی ؑ نے فرمایا: جوآدمی صرف 7 بار پڑھ لے
ہر تکلیف ہر آزمائش ہر سہولت اور ہر خوشی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے اس لئے پریشانیوں اور مصیبتوں کے وقت صرف اللہ کی طرف ہی رجوع کرنا چاہئے یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونا چاہئے اللہ تعالیٰ کی طرف توبہ و استغفار کے ذریعے متوجہ ہونا چاہئے اور اپنے مسائل کا حل اللہ تعالیٰ کے حوالے کردینا
چاہئے اللہ تعالیٰ کو اپنے مسائل کے حل کا وکیل بنا لینا چاہئے پھر دیکھیں وہ مالک کبھی آپ کا سہارا نہیں چھوڑے گا اور ہر لمحہ آپ کی مدد کرے گا اس کے ساتھ شکر گزاری کی کیفیت پیدا کر لیجئے ۔بظاہر ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ہمیں کوئی نعمت حاصل نہیں ہوئی ہمارے پاس کوئی نعمت نہیں ہم اللہ تعالیٰ سے گلے شکوے کرتے ہیں اور ہر طرف سے ہم پریشانیوں میں گھر ے ہوئے ہوتے ہیں۔ جب کہ اگر دیکھا جائے تو ہر لمحہ ہم اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں ڈوبے ہوئے ہیں کبھی غور کر کے دیکھیں غوروفکر کر کے دیکھیں ہم اللہ پاک کی کسی بھی نعمت کا شکریہ ادا نہیں کرسکتے اس لئے بندہ کاکام ہر وقت مالک کا شکر اداکرنا ہے اللہ تعالیٰ ضرور اپنے انعامات میں اضافہ فرمائیں گے اور دنیا وی پریشانیاں بھی انشاء اللہ بہت جلد حل ہوجائیں گی ۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا جب بھی آپ کو دینی و دنیاوی کاموں میں کوئی مشکل پیش آئے۔تو وضو کریں اور خدا کی بارگاہ میں دونوں ہاتھوں کو بلند کریں اور پھر سات مرتبہ یا اللہُ یا اللہ پکاریں اللہ پاک کا نام سات مرتبہ پکاریں تو یقینا اللہ تعالیٰ اس کی حاجت کو پورا فرمادیتا ہے اور ہر طرح کی مشکل برطرف ہوجاتی ہے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ فرمان مبارک
ہے اگر آپ کو کوئی بھی مشکل پیش آئے کوئی بھی حاجت جو کہ آپ کی پوری نہ ہورہی ہو تو آپ سات مرتبہ اللہ پاک کا اسم مبارک یا اللہُ پکار لیں انشاء اللہ آپ کی ہر طرح کی حاجت پوری ہوجائے گی اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم کرنے کی ضرورت ہے جب آپ کا تعلق قائم ہوجائے گا اور آپ نیک اعمال کر کے اللہ کا قرب حاصل کرلیں گے تو مخلوق خود ہی آپ سے محبت کرنے لگ جائے گی لہٰذا اپنے اعمال کا محاسبہ کیجئے اگر نمازوں کی پابندی نہیں ہے تو پانچ وقت کی نماز لازمی ادا کیجئے روزانہ سورۃ الواقعہ اور سورہ طارق فجر اور مغرب کے بعد ایک ایک مرتبہ پڑھنے کا اہتمام کیجئے استغفار کی کثرت کیجئے۔ نمازوں کے بعد دعائیں بھی کیجئے اور حسب توفیق صدقہ و خیرات بھی دیا کیجئے انشاءا للہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے آپ کی زندگی میں کوئی بھی مشکل نہیں آئے گی ہر حاجت پوری ہوجائے گی اور ہر مشکل سے مشکل کام آسان ہوجائے گا۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔
0 Comments